سیف علی خان کے ساتھ کام کرناترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ کرینہ کپور

جمعرات 31 جولائی 2014 14:43

سیف علی خان کے ساتھ کام کرناترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) سیف علی خان سے پسند کی شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر چھوٹے نواب کے ساتھ کام کرکے خوشی نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان کے ساتھ بنائی جانے والی فلموں کی ناکامی کے سوال پر کرینہ کپور نے سارا کا سارا ملبہ فلم کی کہانی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوتی تو اس کی اصل وجہ اسکرپٹ کا کمزور ہونا ہے اور اس میں اداکارہ کچھ نہیں کرسکتے۔

اگر فلم کا اسکرپٹ اور کہانی اچھی ہوگی تو فلم کے کرداروں میں بھی جان ہوگی۔ ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہ آنے کے سوال پر کرینہ کپور نے جواب دیا کہ سیف علی خان سے کام کرنا ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:43:32

Rlated Stars :