فلم’’تین بہادر،دی ریونج آف بابا بالم‘‘15 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

پیر 5 دسمبر 2016 14:24

فلم’’تین بہادر،دی ریونج آف بابا بالم‘‘15 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان کی دوسری اینی میٹڈ فلم’’تین بہادر،دی ریونج آف بابا بالم‘‘15 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یہ فلم تین بہادر کا سیکوئیل ہے جس کوبچوں کے لئے پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

وادی اینی میشنز کی اس فلم کے اب تک دو گانے ’’بینڈ بج گیا‘‘اور’’جھومے بار بار‘‘ریلیز کئے جا چکے ہیں جن کو پسند کیا جا رہا ہے۔یہ گانے جبار عباس نے شیراز اپل کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں گائے ہیں۔فلم کے کرداروں کو اداکار بہروز سبزواری،اداکارہ زیبا شہناز،اداکار فہد مصطفے،اداکارہ ثروت گیلانی،اداکار خالد ملک،فہیم خان، علی گل پیر اور مصطفے چینگیزی نے آوازیں دی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 14:24:32