Garlic Fennel Flank Steak Tips in Urdu - Garlic Fennel Flank Steak Totkay - Tip No. 6980

Urdu Totkay Garlic Fennel Flank Steak گارلک فینل فلینک اسٹیک (Tip No. 6980) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Steam Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Garlic Fennel Flank Steak Recipe In Urdu

گارلک فینل فلینک اسٹیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6980

گائے کے گوشت کے پارچے لے کر صاف دھو کر خشک کر لیں۔
کالی مرچ اور سونف کو پیس لیں اور اس کے دو حصے کر لیں۔
کالی مرچ کے ایک حصے میں نمک ملا لیں اور دوسرے حصے میں کچلا ہوا لہسن،روزمیری اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
پھر اس میں لال مرچ اور کینو کا رس تھوڑا تھوڑا کرکے ملا لیں۔
کوکنگ آئل والے مکسچر کو پارچوں کے دونوں طرف اچھی طرح مل دیں اور وقفے وقفے سے کانٹے سے گود لیں۔
ایئر ٹائٹ ڈبے میں بند کرکے دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ مصالحے اچھی طرح اندر تک رچ جائے۔
پھر پارچوں کو مصالحے سے نکال کر علیحدہ پلیٹر میں رکھ لیں۔
گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کریں اور اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا دیں۔
کالی مرچ اور سونف کے دوسرے حصے کو پارچوں پر چھڑکیں اور ان کو گرم کئے ہوئے گرل پین پر تیز آنچ پر رکھ دیں۔
ایک طرف سے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت کی رنگت تبدیل ہو جائے (چار سے پانچ منٹ) پھر پلٹ کر دوسری طرف سے پکائیں۔
کینو کو درمیان سے کاٹ لیں اور ان پر کوکنگ آئل لگا کر انھیں گرم گرل پین پر اتنی دیر رکھیں کہ کینو اچھی طرح گرم ہو جائے اور شیرے کی خوشبو آنے لگے تو گرل پین سے ہٹا لیں۔
تیار کئے ہوئے اسٹیکز کو پانچ سے سات منٹ ٹھنڈے کرکے حسب پسند کاٹیں اور ان پر گرم گرم کینو کا رس چھڑک کر کینو کے گرل کئے ہوئے قتلوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Steam Fish