Grilled Beef Burgers Tips in Urdu - Grilled Beef Burgers Totkay - Tip No. 7335

Urdu Totkay Grilled Beef Burgers گرلڈ بیف برگرز (Tip No. 7335) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton And Beef Burger And Sandwich Recipes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Grilled Beef Burgers Recipe In Urdu

گرلڈ بیف برگرز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7335

کچن کاؤنٹر پر پلاسٹک شیٹ بچھا کر اس پر صاف دھلے ہوئے قیمے کو خشک کر کے رکھیں اور اس پر بیلن چلاتے ہوئے اسے لمبائی میں بیل لیں۔
اس کے درمیان میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز،نمک،کٹے ہوئے فرائی کئے ہوئے مشرومز پھیلا کر ڈالیں۔
ایک پیالی میں سویا ساس،لہسن کا پاؤڈر اور ووسٹر شائر ساس کو پھینٹ کر اس کے اوپر ڈالیں اور آخر میں اس پر تازہ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر اسے دونوں طرف سے اُٹھا کر رول کر لیں۔
اس کو چھری کی مدد سے چھ سے سات حصوں میں کاٹ لیں اور ہلکے ہاتھ سے رول کر کے ایک انچ موٹا کباب بنا لیں۔
گرل پین کو ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ کر پندرہ سے بیس منٹ گرم کریں اور اس پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈالیں،ایک سے دو کباب کو رکھ کر درمیانی آنچ پر گرل کریں۔
لیکن خیال رہے کہ اوپر سے چمچ سے دبائیں نہیں اور ایک طرف سے ڈیڑھ سے دو منٹ کے لئے گرل کریں،اُتارتے ہوئے اس پر چیز کی سلائس رکھ کر گرل پین سے نکال لیں۔
تمام کباب تیار کرنے کے بعد اسی گرل پین پر کوکنگ آئل لگاتے ہوئے بن کو درمیان سے کاٹ کر سینک لیں۔
بن کے ایک طرف سلاد کا تازہ پتہ رکھیں اور دوسری طرف حسب پسند مایونیز اور کیچپ لگا کر ایواکاڈو،کھیرے کے سلائسز رکھ کر اوپر سے تیار کیا ہوا کباب رکھیں اور دوسرے حصے سے بند کر دیں۔
لیجیے گرلڈ بیف برگر تیار ہے اسے گرم گرم شروع کریں۔

More From Mutton And Beef Burger And Sandwich Recipes