ووگ میگزین نے ایشوریہ رائے کو رواں دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیا

پیر 25 ستمبر 2017 12:55

ووگ میگزین نے ایشوریہ رائے کو رواں دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) بھارتی ووگ میگزین نے بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق ووگ میگزین نے اپنے 10 سال مکمل کرنے پر ایوارڈ تقریب منعقد کی جس میں بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو رواں دہائی کی سب سے بااثر شخصیت جبکہ اداکار شاہ رخ خان کودہائی کے بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں سونم کپور کو بہترین فیشن آئیکون کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/09/2017 - 12:55:56

Rlated Stars :