عیدالفطر کے بعد سینمائوں اور تھیٹرز میں رش کم ہوگیا

ہفتہ 1 جولائی 2017 16:26

عیدالفطر کے بعد سینمائوں اور تھیٹرز میں رش کم ہوگیا
لاہور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء)عیدالفطر گزرنے کے بعد سینمائوں‘ تھیٹر ڈراموں کے رش کم ہو گیا‘ عید کے چار روز کے دوران نئی فلموں اور تھیٹر ڈراموں نے کروڑوں روپے کابزنس کیا اور عوام نے تفریح کے حوالے سے نہ صرف دو اردو فلموں بلکہ لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اسٹیج ڈراموں کو بھرپور پذیرائی دی‘ ایک محتاط اندازے کے مطابق صوبہ بھر میں سینما اور تھیٹر کی تفریح کی مد میں 20 کروڑ روپے سے زائد حاصل ہوئے۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 16:26:02