ولی حامد خان سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے ‘‘فلم سٹار نور

زندگی کو آسان بنانے کیلئے سخت فیصلے کر نے سے بھی گر یز نہیں کرتی‘انٹرویو

بدھ 26 جولائی 2017 13:02

ولی حامد خان سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے ‘‘فلم سٹار نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) فلم سٹار نور نے کہا ہے کہ ولی حامد خان سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے ‘زندگی کو آسان بنانے کیلئے سخت فیصلے کر نے سے بھی گر یز نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار نور نے کہا کہ میں نے حامدولی خان سے الگ ہونے کا فیصلہ کسی جلد بازی میں نہیں بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کے ساتھ کیا ہے اس لیے اب اس معاملے میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنی مر ضی کے مطابق ہی گزاروں گی ۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 13:02:59

Rlated Stars :