انیل کپور کی شکل میں روینہ ٹنڈن

جمعرات 14 ستمبر 2017 10:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن معروف اداکار انیل کپورکی شکل کا روپ دھار لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر روینہ ٹنڈن کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جسمیں وہ انیل کپور کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ انیل کپور کے ہیئر سٹائل، مونچھوں اور ہلکی شیو کے ساتھ لال شرٹ پہنے روینہ نے انیل کپور کی بہترین کاپی کی ہے۔

(جاری ہے)

روینہ ٹنڈن کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے والی ہیں۔ لپ سنگ بیٹل نامی اس ٹی وی شو کیلئے روینہ ٹنڈن نے یہ روپ دھاراہے۔روینہ چھوٹی سکرین پر انیل کپور بن کر سامنے آئیں گی۔ فرح خان کے اس شو میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی شرکت کریںگے۔واضح رہے روینہ 90 کی دہائی میں ریلیز ہونیوالی کئی بالی وڈ فلموں میں انیل کپور کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 10:50:12