انسان کی کامیابیوں اور ناکامیوں میں اس کا اپنا اہم رول ہوتا ہے‘عریشمہ مریم

جمعہ 22 ستمبر 2017 14:46

انسان کی کامیابیوں اور ناکامیوں میں اس کا اپنا اہم رول ہوتا ہے‘عریشمہ مریم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ انسان کی کامیابیوں اور ناکامیوں میں اس کا اپنا اہم رول ہوتا ہے۔محنت اور لگن سے کام کرنے والے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔جو لوگ خود کو ہر فن مولا سمجھتے ہیں وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے۔حسد اور لالچ کی وجہ سے بہت سے لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے ہمیشہ خوب سے خوب تر سیکھنے اور کرنے کی کوشش کی ہے۔بڑے کی عزت اور احترام کی وجہ سے مجھے ہر فورم میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ڈھول پلیئر کا مزید کہنا تھا ہر شعبے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں لیکن ہمیں ان لوگوں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔میری والدہ میرے لئے بہترین آئیڈئل ہیں میں ہمیشہ ان کی صحتیابی اور لمبی عمر کیلئے دعا گو ہوں۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 14:46:01