جونی ڈیپ اب ایک گینسگٹر کے روپ میں نظر آئیں گے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 11:46

جونی ڈیپ اب ایک گینسگٹر کے روپ میں نظر آئیں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء)مشہور اداکار جونی ڈیپ کی فلم ’مرڈر آن دی اورینٹ ایکسپریس‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔فلم کی ہدایات کینتھ براناغ نے دی ہیں جو اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار بھی ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی یورپ کا سفر کرنے والی پرتعیش ٹرین میں ہونے والے ایک قتل اور اس کی تحقیقات کے ارد گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

پرتعیش ٹرین میں سوار ہر امیر و غریب مسافر اس وقت مشکوک بن جاتا ہے ،ْ جب پرائیوٹ جاسوس ہرکیول پیروٹ مسافروں سے قتل کی تفتیش شروع کرتا ہے۔ٹریلر میں سنو فال اور طویل سفر پر رواں دواں ٹرین میں پسٹول اور دیگر ہتھیاروں کے استعمال کو بھی دکھایا گیا ۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں کنیتھ براناغ اور جونی ڈیپ کے علاوہ ڈیسی ریڈلی، مشیل پفیئر، جوڈی ڈینچ، پینیلوپ کروز اور جوش گاڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ،ْفلم 3 نومبرریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 11:46:18