اجے دیوگن اور ارشد وارثی نے ’’گول مال‘‘ سلسلے کی فلموں کو پینشن پلان قرار دے دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور ارشد وارثی نے ’’گول مال‘‘ سلسلے کی فلموں کو پینشن پلان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کوبھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن اور ارشد وارثی نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ’’گول مال‘‘ سلسلے کی فلمیں ان کے لئے ایسا پینشن پلان ہے جس کی انسٹالمنٹ نکلتی جا رہی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ان فلموں کا حصہ ہیں اور وہ شائقین کو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلمیں دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔فلم ’’گول مال‘‘ سلسلے کی پہلی فلم 2010میں بنائی گئی اور اب اس سلسلے کی چوتھی فلم پر کام ہو رہا ہے ۔فلم19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:40:08