ْ خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں ، پریانکا چوپڑا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:46

ْ خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے واقعات صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں ، پریانکا چوپڑا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء)بولی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے آنے والی امریکی ٹی وی سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ بھی ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی جانب سے اداکاراؤں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف بول پڑیں۔اداکاراؤں اور خواتین کو گزشتہ تین دہائیوں تک مبینہ طور پر ’ریپ‘ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد نیویارک اور لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات کی پہلی خبر رواں ماہ 5 اکتوبر کو سب سے پہلے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے شائع کی، جس کے بعد دیگر اخباروں اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اس معاملے پر ایکسکلوزو خبریں شائع کیں۔

(جاری ہے)

ہاروی وائنسٹن کی جانب سے اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں مبینہ ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاں دیگر شخصیات نے بھی بات کی ہے، وہیں اب پریانکا چوپڑا بھی اس معاملے پر بول پڑیں۔

امریکا میں ہونے والے ’میری کلیئر پاور ٹرپ 2017‘ کے ایونٹ میں بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ہاروی وائنسٹن جیسے لوگ صرف ہولی وڈ تک محدود نہیں، ایسے لوگ بہت سارے ہیں، اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ہر جگہ ہوتا ہے‘۔پگی چوپس نے مزید وضاحت کی کہ ’یہ معاملہ صرف ہراساں کرنے کا نہیں، یہ طاقت کے استعمال اور خواتین کو خوف دے کر اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کا معاملہ ہے‘۔

بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا صرف ہولی وڈ اور بولی وڈ تک محدود نہیں، یہ معاملہ ہر جگہ ہے۔پریانکا چوپڑا نے ہولی وڈ کو ’طاقتور بوائز کلب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں خواتین ہر وقت خوف زدہ رہتی ہیں کہ ان کا کوئی بھی غلط قدم انہیں ان کے فلمی رول سے الگ کرسکتا ہے‘۔پریانکا چوپڑا نے اپنی گفتگو میں بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک اور کام کی جگہوں پر ہراساں کرنے سے متعلق بھی بات کی۔۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 21:46:34