'کوانٹیکو 3' میں پریانکا کے کردار کی جھلک منظرعام پر

اداکارہ پریانکا چوپڑا 'کوائنٹکو سیزن 3' میں الیکس پیرش کا کردار ادا کریں گی

منگل 21 نومبر 2017 20:50

'کوانٹیکو 3' میں پریانکا کے کردار کی جھلک منظرعام پر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء)سابق مس ورلڈ اور خوبرو بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی وڈ سیریز کوانٹیکو کے سیزن 3 میں اپنے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔اس سے قبل پریانکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں صرف بالوں کی کٹنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے کردار کی جھلک شیئر کریں گی۔

(جاری ہے)

اور آخرکار پریانکا نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے کردار 'الیکس پیرش' کی تصویر پوسٹ کردی۔پریانکا نے تصویر میں مزاحیہ کیپشن لکھا کہ 'جب نیا ہیئر کٹ لیا جاتا ہے تو بار بار اسے درست کرنے کے لیے ہاتھ لگانا پڑتا ہے کہ سب ٹھیک ہی'، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگز میں کوانٹیکو سیزن 3کے لٴْک کی نشاندہی بھی کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے پریانکا اپنے اس نئے لک سے کافی خوش ہیں۔'کوانٹیکو' امریکی مشہور سیریز ہے جس کا اب تیسرا سیزن ہوگا اور اس میں پریانکا ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 20:50:33