مجھے میک اپ کرنا بہت پسند ہے،بھومی پڈنیکر

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:25

مجھے میک اپ کرنا بہت پسند ہے،بھومی پڈنیکر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ انہیں میک اپ کرنا بہت پسند ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ میرے پاس بہت سے میک اپ کے سامان کا ذخیرہ موجود ہے ،مجھے میک اپ کرنا بہت پسند ہے یہاں تک کہ چھوٹی سی عمر سے ہی میں نے خود سے اپنا میک اپ کرتی تھی،تاہم میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے گھریلو ٹوٹکوںاور نامیاتی اجزاء کا استعمال اور ممکنہ طور پر کھانے پینے کی عادات اور یہاں تک کہ کیمیکل فری زندگی پر یقین رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ بھومی پڈنیکر ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی فلم ’’چمبل ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 15/12/2017 - 11:25:59