روہت شیٹھی کو ’’اے ڈائریکٹر ود اے ڈیفرنس‘‘ کا ایوارڈ حاصل

منگل 16 جنوری 2018 12:28

روہت شیٹھی کو ’’اے ڈائریکٹر ود اے ڈیفرنس‘‘ کا ایوارڈ حاصل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی کو ’’دی سوسائٹی اچیورز ایورڈز2018ء‘‘ میں’’اے ڈائریکٹر ود اے ڈیفرنس‘‘ کے ایورڈ سے نوازا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی نی2003ء میں فلم ’’زمین‘‘ سے اپنے ہدایتکاری کے شعبے میں قدم رکھا جس میں اجے دیوگن اور ابھیشیک بچن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

روہت شیٹھی نے فلم سازی کے پرانے طریقوں کو چھوڑ جدید طریقوں کو متعارف کروایا اور اپنے بہترین کام کی وجہ سے اب وہ ایک جانے پہچانے ہدایتکار شمار کئے جاتے ہیں۔ روہت شیٹھی کو حال ہی میں ’’دی سوسائٹی اچیورزایورڈز2018ء‘‘ میں ’’اے ڈائریکٹر ود اے ڈیفرنس‘‘ کے ایورڈ سے نوازا گیا ہے، یہ ایوارڈ انہیں اداکارہ ریکھا اور زینت امان نے پیش کیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2018 - 12:28:44