گلوکارہ شکیرا 41 برس کی ہو گئیں

جمعرات 1 فروری 2018 21:35

گلوکارہ  شکیرا 41 برس کی ہو گئیں
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) عالمی شہرت یافتہ واکا واکا گرل شکیرا 41 برس کی ہوگئی۔شکیرا ازابیل 2 فروری 1977ء کو پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنا پہلا گانا آٹھ سال کی عمر میں خود لکھا۔

(جاری ہے)

تیرہ سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا۔ شکیرا نے دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں گانے گائے۔ سوکر ورلڈ کپ 2010 کا گانا بھی شکیرا نے گایا جسے دنیا بھر میں خوب پریزائی حاصل ہوئی۔ 2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 21:35:04