معروف قوال بدر میانداد کا56واںیوم ولادت منایا گیا

ہفتہ 17 فروری 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) معروف قوال بدر میانداد کا 56 واں یوم ولادت گزشتہ روز منایا گیا ۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام پیش کئے گئے ۔فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد 17 فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے ۔

ان کا گھرانہ کئی سو سالوں سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔

(جاری ہے)

بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ انہوں نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے بھی منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ بدر میانداد جن کے ایلبمز امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا ، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کئے رکھا۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 12:10:07