جینفر نے بریڈپٹ کے بعد اور جسٹن تھروکس سے بھی راہیں جدا کر لیں

ہفتہ 17 فروری 2018 14:30

جینفر نے بریڈپٹ کے بعد اور جسٹن تھروکس سے بھی راہیں جدا کر لیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) ہالی وڈ جوڑے جینیفر انسٹن اور جسٹن تھروکس شادی کے 2سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیاہے۔اس جوڑے نے مزاحیہ فلم کے سیٹ پر ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ گذشتہ سال باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے اور اس علیحدگی کے باوجود ان کی دوستی قائم رہے گی۔49سالہ جینفرانسٹن اور 46سالہ جسٹن تھروکس نے خفیہ طور پر لاس اینجلس میں اگست 2015ء میں شادی کی تھی۔جینفر انسٹن کی یہ دوسری شادی تھی اس سے پہلے ان کی شادی بریڈ پٹ سے شادی کرچکی تھی جا کہ پانچ سال تک چلی اور دو پانچ میں ان کی طلاق ہو گئی تھی ۔

وقت اشاعت : 17/02/2018 - 14:30:39