اداکارہ ماورا حسین نے نام کے سپیلنگ غلط متعارف کرانے کی اپنی غلطی تسلیم کرلی

منگل 27 فروری 2018 16:42

اداکارہ ماورا حسین نے نام کے سپیلنگ غلط متعارف کرانے کی اپنی غلطی تسلیم کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2018ء) اداکارہ ماورا حسین نے نام کے سپیلنگ غلط متعارف کرانے کی اپنی غلطی تسلیم کرلی ۔لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ حسین کے سپیلنگ غلط لکھتی ہیں جس کی وجہ سے بچے کنفیوز ہیں کہ کون سے سپیلنگ درست ہیں اور ساری صورت حال کی ذمہ دارآپ ہیں جس پر ماورا حسین نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ حسین کے سپیلنگ Hocane لکھتی ہوں جبکہ اصلی سپیلنگ hussain ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماورا حسین نے مزید کہا کہ جو بچے اس سلسلے میں کنفیوز ہیں میں ان سے خود بات کرلوں گی ۔ ماوراحسین نے مزید کہا کہ مجھ پر یہ الزام بھی غلط ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک ہوں اور اپنی ہرسرگرمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں،دراصل میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ ان لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے اس مقام پر ہوں.
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 16:42:25

Rlated Stars :