سوانح عمری پر مبنی فلمیں فکشنل فارمیٹ میں زیادہ دلچسپ لگتی ہیں،راج کمار ہیرانی

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ سوانح عمری پر مبنی فلمیں فکشنل فارمیٹ میں زیادہ دلچسپ لگتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ سوانح عمری پر مبنی فلمیں فکشنل اور ڈاکومنٹری فارمیٹ میں زیادہ دلچسپ لگتی ہیں بصورت دیگر ایسی فلمیں بور لگنے لگتی ہیں جس میںایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیئے جس کا کوئی مطلب یا اخلاقی سبقسمجھ میں آئے اور میرا خیال ہے کہ میری سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم بطور فکشنل فلم زیادہ دلچسپ لگے گی۔

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے قریب ہے جس میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، پاریش راول، دیا مرزا، تبو، بومن ایرانی، سونم کپور اور انوشکا شرما شامل ہیں جو رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05