بالی ووڈ فلم’’سات دن محبت ان‘‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) بالی ووڈ فلم’’سات دن محبت ان‘‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔شہریار منور، ماہرہ خان اور آمنہ الیاس کے بعد فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ میں میرا سیٹھی کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

میرا سیٹھی اس فلم میں پرنسز سونو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ میرا سیٹھی کا کردار پرنسز سونو ایسی باغی شہزادی کا ہے جو کہ سرکش اور گلیمرس ہے، اور کون جانتا ہے کہ جب بات محبت کی ہو تو اس کے ذہن میں کیا ہے۔ فلم’’ سات دن محبت ان‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:19