اداکار حسن مراد دوبارہ سے مزاحیہ شو کا حصہ بن گئے

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اداکار حسن مراد نے دوبارہ سے مزاحیہ شو میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار حسن مراد دسمبر 2018ء میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے انگلینڈ گئے تھے اور انکی عدم موجودگی کی وجہ سے انکے مختلف نجی ٹی وی چینلز پر دو مزاحیہ شوز میں انکی جگہ کسی اور کو کاسٹ کر لیا گیا تھا تاہم وطن واپسی کے بعد حسن مراد نے ایک شو میں دوبارہ حصہ لینا شروع کر دیا تھا اور اب انہوں نے دوسرے مزاحیہ شو میں بھی کو ہوسٹ کے طور پر پرفارم کرنا شروع کر دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 13:33:39