فلم”بیفور آئی گو ٹو سلیپ“کا پہلا ٹریلر ریلیز
جمعہ 4 جولائی 2014 12:32
نیویارک((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)) صفِ اول کی ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار کولن فرتھ کی تھرل سے بھرپور نئی مسٹری فلم”بیفور آئی گو ٹو سلیپ“کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
سنسنی سے بھرپور یہ فلم معروف انگلش رائٹر ایس جے واٹسن کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے رووان جوفی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں۔
ایوی لرنر، ایوا مارشل اورمارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو صدمے کے نتیجے میں کچھ بھی یاد رکھنے کے قابل نہیں رہتی تاہم غیر شعوری طور پر کچھ واقعات یاد آنے پر خطرناک نفسیاتی کیفیت کا شکار ہو جاتی ہے۔ سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلنگ فلم کو 12ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Nicole Scherzinger
Sanam Baloch
Jennifer Jason Leigh
Drew Barrymore
Malin Akerman
Justin Bieber
Nimrat Kaur
Monica Dogra
Jensen Ackles
Jamie Bell
Demi Moore
Noman Masood
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی