میری جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ‘گلوکار شیراز اپل

منگل 3 مئی 2016 20:35

میری جان کو خطرہ ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ‘گلوکار شیراز اپل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) گلوکار شیراز اپل نے کہا ہے کہ انکی جان کو خطرہ ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گلوکار شیراز اپل نے وزیرا علی پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انہیں تحفظ فراہم نہیں کر رہی ، مجھ پر نامعلوم شخص نے صبح حملہ کیا ہے ،آج بیٹی کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہا تھا کہ گاڑی کو ہٹ کیا گیا ‘شیراز اپل نے مزید کہا کہ نامعلوم شخص پستول نکال کر مجھ پر جھپٹا تو میں نے گاڑی بھگا کر جان بچائی ‘ دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے پہلے بھی پولیس حکام کو آگاہ کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود پولیس انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2016 - 20:35:17