کرشمہ راندھوا ڈرامہ سیریل ”ایک لڑکی انجانی سی “میں شکتی آنند کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرینگی

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:10

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) ٹی وی کی معروف اداکارہ کرشمہ راندھوا ڈرامہ سیریل ”ایک لڑکی انجانی سی “میں شکتی آنند کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرینگی ۔ یہ ایک ایسا کردار ہے جو کسی حد تک شوخ و شنگ کہا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کرشمہ راندھوا نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ کچھ مختلف کردار ادا کروں اور اپنے اسی خیال کے پیش نظر میں نے ڈرامہ سیریل ”انڈین کالنگ “میں کام کیا تھا لیکن نجانے کیوں میرا کردار مثبت رخ کی بجائے منفی میں تبدیل ہو گیا جس نے مجھے بہت زیادہ مایوس کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ ”ایک لڑکی انجانی “میں میرا کردار میری فطرت اور مزاج سے کافی قریب ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کردار میں بحسن و خوبی ادا کرنے میں کامیاب ہو جاؤنگی ۔

وقت اشاعت : 13/10/2006 - 13:10:21