بڑھتی مصروفیات‘ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کانز فیسٹیول میں شرکت سے انکار

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی بڑھتی ہوئی مصروفیات کی وجہ سے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں میک اپ برانڈ لوریل کی سفیر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جس کے بعد ان کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی خبریں وائرل ہونا شروع ہوگئیں تاہم دپیکا پڈوکون نے اس فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا ۔ برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے باوجود دپیکا پڈوکون کانز کے ریڈ کارپٹ پر لوریل کیلئے واک نہیں کر پائیں گی جس کی وجہ ان کا مصروف فلمی شیڈول ہے ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:49