مہیش بھٹ پروین بابی کو بھلا نہ پائے

پیر 10 اگست 2015 13:53

مہیش بھٹ پروین بابی کو بھلا نہ پائے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بالی ووڈ میں خاص طرز کی رومانوی اور محبت کی تکون کے گرد گھومنے والی فلمیں بنانے کیلئے مشہورڈائریکٹر مہیش بھٹ کی اپنی زندگی بھی ایسے ہی تکونی محبت کی حامل رہی جس میں ایک طرف محبت کی نرمی و گرمی بھی تھی تو دوسری طرف جدائی وبیوفائی کا دکھ بھی۔ مہیش بھٹ آج بھی اس محبت کے تکون کے سحر سے باہر نہیںآ سکے ہیں، اس کا اعتراف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا۔

مہیش بھٹ کی زندگی کی اس تکونی محبت کا ایک کونا ماضی کی نامور ہیروئن پروین بابی تھیں۔مقامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹر اور اداکارہ پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کی فلموں کی کہانیاں عموماً محبت کی تکون کے گرد گھومتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی اصل زندگی میں بھی ایسی ہی بہت سی محبتیں دیکھی ہیں۔

(جاری ہے)

مہیش بھٹ کی والدہ کو مہیش بھٹ کے والد سے محبت ہوئی تھی اور اس محبت کی تکون کا تیسرا کونا مہیش بھٹ کے والد کی قانونی بیوی تھیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اس تعلق کے جذباتی اثرات کو انہوں نے اس دور میں محسوس کیا جب وہ صرف جھولے میں تھے۔ اس کے بعد وہ خود بھی ایک ایسے ہی تعلق کا حصہ بنے جہاں وہ اپنے والد والا کردار نبھارہے تھے اور ان کی والدہ والے کردار میں اداکارہ پروین بابی موجود تھیں۔ مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پروین بہت زیادہ اکیلی تھی۔ اس نے انہیں انکی والدہ کی یاد دلائی جو کہ ان ہی کی طرح اس تعلق میں تنہا تھیں۔ مہیش بھٹ اس تعلق کی پرچھائیں سے آج بھی آزاد نہیں ہوسکے ہیں اور اس کی عکاس ان کی زیر نگرانی بننے والی فلمیں ہیں

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 13:53:04

Rlated Stars :