اردو کے عظیم محسن سرشیخ عبدالقادر کی68 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 8 فروری 2018 16:16

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) اردو کے عظیم محسن اور معروف ماہر قانون سرشیخ عبدالقادر کی68 ویں برسی کل 9فروری جمعة المبارک کومنائی جائے گی وہ 15مارچ1874 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے سرسید احمد خان کی تحریک سے مسلمان نوجوانوں کے گروہ میںسرشیخ عبدالقادر پیش پیش تھے 1898میں وہ پنجاب کے پہلے انگریزی اخبار ’’آبزرور‘‘ کے مدید ہوئے اور 1901میں انہوں نے اردو کا ادبی جریدہ مخزن جاری کیا علامہ اقبال کے پہلے اردو مجموعہ کلام بانگ درا کا دیباچہ سرشیخ عبدالقادر نے ہی لکھا تھا 1907میں انہوں نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا 1921میں ہائی کورٹ کے جج اور 1935میں پنجاب کے وزیرتعلیم بنے 1939میں وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور 1942میں بہاولپور کے چیف جج بن گئے وہ9 فروری1950 کو وفات پاگئے تھے۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 16:16:21