ہالی ووڈ کی ’’میٹرکس ‘‘کی ہیروئین کیری اینے موس 49سال کی ہوگئیں

21اگست 1967کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے ماڈلنگ اور پروڈکشن میںبھی اپنا نمایا ں نام بنایا

پیر 21 اگست 2017 12:02

ہالی ووڈ کی ’’میٹرکس ‘‘کی ہیروئین کیری اینے موس 49سال کی ہوگئیں
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)ہالی ووڈ کی ’’میٹرکس‘‘سیریز سے مشہور ہونے والی ’’کیری اینے موس ‘‘ 49سال کی ہوگئی ،21اگست 1967کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے ماڈلنگ اور پروڈکشن میںبھی اپنا نمایا ں نام بنایا ہے۔کیری اینے موس کینڈا میں پیدا ہو ئی ،20سال کی عمر میں یورپ میں ماڈلنگ میں اپنانام بنانے کے لئے رخ کرنے والی اداکارہ نے 1991میں ٹی وی شو میں پہلا کام کیا۔

(جاری ہے)

ان کی فلمی دنیا میں انٹری 1999میں بننے والی فلم میٹرکس سے ہوئی ،جس کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ،2000میں بننے والی ’’مومینٹو‘‘میںبھی اداکاری کے جوہر دکھائے ،جس کی نقل کر کے عامر خان کی فلم گھجنی بھی بنی۔کیری اینے موس نے میٹرکس کی تینوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔اداکارہ نے میٹرکس میں ڈیبیو کرتے ہوئے ایمپائر ایوارڈ بھی اپنے نام کیاتھا ،جبکہ 2007میں ان کوکینڈین فلم فیڈومیں بہترین اداکارہ کے طور پروی ایف سی سی ایوارڈ بھی ملا ہے۔انہوں نے ایسوسی پروڈیوسر کے طور پر دی کلاک گرل کے نام سے اینیمیٹیڈ فلم بھی بنائی۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 12:02:44