گلوکارہ روبینہ بدر کی 11ویں برسی منائی گئی

منگل 28 مارچ 2017 13:10

گلوکارہ روبینہ بدر کی 11ویں برسی منائی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ملک کی مشہور گلوکارہ روبینہ بدر کی منگل کو گیارھویں برسی منائی گئی۔ روبینہ بدر نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی وژن پر ان کا گایا ہوا نغمہ تم سنگ نیناں لاگے ان کے کیریئر کا ایک اہم موڑ تھا ۔ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایاجن میں ایماندار، چکر باز، شوکن میلے دی، حکم دا غلام، انتظار، پردہ نہ اٹھائو، عزت اور خانزادہ کے نام سرفہرست ہیں۔ کینسر کا شکار روبینہ بدر 28 مارچ 2006ء کو 50سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئی تھیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:31