بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ گانا شروع کرونگی ‘نصیبو لعل

جمعہ 24 جولائی 2009 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ گانا شروع کرونگی ۔ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں فی الحال گانے نہیں گا رہی مجھے گانے سے محبت ہے اور میں کسی بھی صورت اپنی محبت کو چھوڑ نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک لابی میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے اور اسے کسی بھی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو گی ۔میں کسی بھی دباؤ کیوجہ سے گلوکاری نہیں چھوڑی بلکہ بچے کی پیدائش کے بعد گانا دوبارہ شروع کرونگی ۔ یاد رہے کہ آج کل نصیبو لعل پر فحش گانوں کے الزام میں عدالت میں ایک کیس زیر سماعت ہے ۔

وقت اشاعت : 24/07/2009 - 14:28:18

Rlated Stars :