اداکارہ و میزبان نادیہ خان 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں جوہر دکھائیں گی

پیر 12 جون 2017 16:14

اداکارہ و میزبان نادیہ خان 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں جوہر دکھائیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی مشہور میزبان نادیہ خان17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں۔ تاہم انہوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 16:14:44

Rlated Stars :