لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈ واپس کردیا

امریکی عدالت میں 2013 میں ان کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ دائر کیا گیا

جمعہ 16 جون 2017 12:01

لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈ واپس کردیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) ہالی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور سرگرم سماجی کارکن لیونارڈو ڈی کیپریو نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نام آنے پر آسکر ایوارڈ واپس کر دیا۔منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نام آنے پر ٹائٹینک کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو نے آسکر ایوارڈ واپس کر دیا۔ انہوں نے انعام میں ملنے والی دیگر کئی اشیاء بھی واپس کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’’ولف آف وال اسٹریٹ‘‘ نامی فلم میں بہترین اداکاری پر گزشتہ برس فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر سے نوازا گیا تھا۔امریکی عدالت میں 2013 میں ان کیخلاف منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ دائر کیا گیا۔ لیونارڈو پر فلم ‘‘ولف آف وال سٹریٹ ’’ کی تیاری کیلئے سرمایہ غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام بھی ہے۔امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے ان کی ملکیت اور قیمتی فن پارے ضبط کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا ہے۔ ہالی وڈ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 12:01:12

Rlated Stars :