میری بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی ،ْشبانہ اعظمیٰ کی والد ہ کا انکشاف

ہفتہ 17 جون 2017 11:46

میری بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی ،ْشبانہ اعظمیٰ کی والد ہ کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) بالی ووڈ کی ماضی کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی نے اپنی سوانح حیات میں انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے بچپن میں 2 مرتبہ خود کشی کی کوشش کی، شوکت اعظمی نے سوانح حیات میں لکھا ہے کہ شبانہ کو لگتا تھا کہ میں اس کے چھوٹے بھائی (بابا) کو زیادہ پیار کرتی ہوں، ایک دن میں نے شبانہ سے کہا کہ روٹی بابا کو دے دوں اس کی اسکول وین آجائی گی اور تم تھوڑا انتظار کرلو کیونکہ تمہاری وین دیر سے آئی گی، جب تھوری دیر کے بعد میں شبانہ کیلئے روٹی لیکر پہنچی تو وہ باتھ روم میں بیٹھی رو رہی تھی، میں نے شبانہ کے آنسو صاف کئے اور وہ اسکول چلی گئی جہاں شبانہ نے اسکول لیبارٹری میں نیلا تھوتھا کھا لیا، اور اپنی دوست سے کہا کہ میری والدہ میرے چھوٹے بھائی بابا کو زیادہ پیار کرتی ہیں۔

شوکت کیفی نے سوانح حیات میں لکھا کہ ایک دفعہ جب میں نے شبانہ کو خراب رویہ کی وجہ سے گھر چھوڑنے کا کہا تو شبانہ ریلوے اسٹیشن چلی گئی جہاں اس نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکیدار نے شبانہ کو بچالیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 11:46:01

Rlated Stars :