بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت برقع پہن کر عدالت پہنچ گئی ، مداح حیران رہ گئے

جمعہ 7 جولائی 2017 20:58

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت برقع پہن کر عدالت پہنچ گئی ، مداح حیران رہ گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2017ء) بالی ووڈ میں اپنے بے باک تبصروں اور متنازعہ بیانات کے حوالے مشہور اداکارہ راکھی ساونت کی برقع پہن کرعدالت آمد نے بھارتی میڈیا سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے لیکن وہ اکثر منفی خبروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں گزشتہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت ایک ٹیلی ویڑن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والکمی کے خلاف توہین آمیزالفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکل کا شکار ہوگئی تھیں انہوں نے والمکی کا موازنہ گلوکار ملکھا سے کیا تھا جس پر بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نیا ن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حالات کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے لدھیانہ کی عوام سے معافی کا مطالبہ کیا تھا لیکن لوگوں نیانہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا،اسی کیس کے سلسلے میں راکھی گزشتہ روز اپنے آپ کو مکمل طور پر چھپاتے ہوئے برقع پہن کر عدالت میں حاضر ہوئیں ، احاطہ عدالت میں موجود تمام لوگ راکھی کو اس روپ میں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا معافی نامہ جمع کرواتے ہوئے ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض انہیں ضمانت دے دی ، ضمانت ملنے کے فوراً بعد راکھی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئیں۔۔

وقت اشاعت : 07/07/2017 - 20:58:55