- Home
- شوبز
- 1962 میں وجود میں آنے والا تاریخی باری اسٹوڈیو شدید بحران کے باعث فروخت کے لیے پیش کردیا گیا
1962 میں وجود میں آنے والا تاریخی باری اسٹوڈیو شدید بحران کے باعث فروخت کے لیے پیش کردیا گیا
اسٹوڈیو کو قیام کے بعد دو دہائیوں تک ایشیا کے سب سے بڑے اسٹوڈیو ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا
منگل 8 اگست 2017 16:11
(جاری ہے)
اسٹوڈیومیں جہاں معروف فلم میکرز، ڈائریکٹراورفنکاروں کے دفاتر قائم تھے، وہیں فلم کی شوٹنگ کے لیے حویلی، آبشا اور گاں سمیت دیگرلوکیشنز کوبھی بڑی مہارت کے ساتھ تیار کیا گیا۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے شاندارماضی میں بننے والی فلموںکی بات کی جائے تواردو، پنجابی اورپشتوسمیت دیگرزبانوں میں بننے والی ہزاروں فلموں کی شوٹنگز باری اسٹوڈیو میں ہی ہوئی۔فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والے معروف فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، ہدایتکاروں، رائٹروں سمیت دیگرکی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ملک اوربیرون ممالک سے آنے والوں کی بڑی تعداد اکثرباری اسٹوڈیو کے باہرجمع ہوتی۔ مگر ان پڑھ فلم میکرز کی فلم کے شعبے میں انٹری نے اسے آہستہ آہستہ بحران کے اتنے قریب لاکھڑا کیا کہ پھراس کا سب زیادہ نقصان نگارخانوں کو ہی اٹھانا پڑا۔ جہاں دن رات اسٹارٹ سانڈ ، کیمرہ ، ایکشن کی آوازیں گونجتی تھیں، وہاں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے۔باری اسٹوڈیو سے ہزاروں لوگوں کا چولہا جلتا تھا لیکن شدید مالی بحران کے باعث ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے تاہم اس سلسلے میں باری اسٹوڈیو کے مالک خرم باری نے بتایا کہ شدید بحران سے لڑتے لڑتے آخرکار ہم تنگ آچکے ہیں۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پرپہنچی اوراس کی وجہ سے نگارخانے بھی برباد ہوئے۔ بہت زیادہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تینوں بھائیوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ اس کوفروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔Famous Showbiz Stars
Iswarya Menon
Tatiana Maslany
Jeremy Sumpter
Nicole Kidman
Leslie Mann
Ashley Greene
Lily James
Eden Sher
Kim Kardashian
jaya prada
Rohan Shankar
Esha Gupta
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع