یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کا ارادہ کر لیا

کیریئر میں بڑے کارنامے انجام دے دیئے ، اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے :جمیکن اتھلیٹ

منگل 5 ستمبر 2017 19:25

یوسین بولٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کا ارادہ کر لیا
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء)یوسین بولٹ کا اتھلیٹکس سے جی بھر گیا ، اولمپک چیمپئن نے پروفیشنل فٹبالر بننے کی ٹھان لی ، جمیکن اتھلیٹ ان دنوں جاپان میں بچوں کو رننگ کے گر بھی سکھا رہے ہیں ۔دنیا کے سابق تیز ترین انسان یوسین بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ ان دونوں جاپان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جاپانی بچوں کی دوڑ لگوائی اور انہیں ریس کے گر سکھائے ۔

جمیکن اتھلیٹ نے پروفیشنل فٹبالر بننے کے لئے بھی غور شروع کر دیا ۔یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ کیرئیر میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ۔ وہ جمیکا کا نام روشن کرنے پر خوش ہیں ۔ جمیکن اتھلیٹ کو کرکٹ کھیلنے کا بھی خوب شوق ہے ، اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ گزشہ ماہ اتھلیٹکس کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/09/2017 - 19:25:11