موٹاپے کا شکار ماہیما آج کل کس طرح گزارا کررہی ہیں خود ہی بتا دیاں ، تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:46

موٹاپے کا شکار ماہیما آج کل کس طرح گزارا کررہی ہیں خود ہی بتا دیاں ، تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ہیساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔ہدایت کار سبہاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم’’پردیس‘‘سے اپنے کیرئیر کا ا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کاشمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنی پہلی ہی فلم سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن پردیس جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالاخر فلمسازوں نے ان سیمنہ موڑلیاجب کہ اداکارہ نے بھی بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔طویل عرصے بعد گزشتہ برس ماہیما چوہدری کی چند تصویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے بدلے ہوئے روپ نے تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

یہ تصاویران کے مداحوں پر بجلی بن کر گری کیونکہ ان میں ماہیما نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوچکی تھیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی ان کے چہرے پر عیاں تھے۔ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد ماہیما نے ان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اب ان کا موقف سامنے آیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 19:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :