نئی لڑکیاں بغیر سیکھے فیلڈ میں آجاتی ہیں جس سے اسٹیج پر بہت گند پڑ گیا ہے ‘نرگس

بدھ 13 دسمبر 2017 13:59

نئی لڑکیاں بغیر سیکھے فیلڈ میں آجاتی ہیں جس سے اسٹیج پر بہت گند پڑ گیا ہے ‘نرگس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ نئی لڑکیاں بغیر سیکھے فیلڈ میں آجاتی ہیں جس سے اسٹیج پر بہت گند پڑ گیا ہے ا ور اسے اب سینئرز ہی صاف کرینگے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ ہر بندے کو استاد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن نئی لڑکیاں بغیر سیکھے ہی فیلڈ میں آجاتی ہیں‘ ہمیشہ ہی دعائوں کا سہارا لیا ہے لیکن اپنی جونئیرا اداکارائوں سے دعائوں کی امید نہیں‘میں چاہتی ہوں اصل ڈرامے کو واپس لیکر آئیں اور وہ عروج کا دور صرف سینئرز کے ساتھ ہی آئے گا۔

اداکارہ نرگس نے بتایا کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ’’ویلکم نرگس‘‘میں تین آئٹم سانگ کر رہی ہیں جس کے لئے الگ الگ کوریوگرافرز رکھے ہیں اور پچھلے پندرہ روز سے مسلسل ریہرسل جاری ہے۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 13:59:45

Rlated Stars :