جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ (کل )اپنی 32سالگرہ کا کیک کاٹیں گی

جمعرات 5 اپریل 2018 18:08

جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ (کل )اپنی 32سالگرہ کا کیک کاٹیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء)اداکارہ و ماڈل مومل شیخ (کل)جمعہ کو اپنی 32ویں سالگرہ منائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مومل شیخ 6اپریل 1986ء کوکر اچی میں پیدا ہوئیں،وہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم مکمل کرنے کے بعدانہوں نے ٹی وی ڈرامہ سریل سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔مومل شیخ ٹی وی ڈراموں کیساتھ مختلف نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔اداکارہ و ماڈل مومل شیخ اپنی 32ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کیساتھ منائیں گی۔

وقت اشاعت : 05/04/2018 - 18:08:58