آرٹس کونسل میں جاری ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

سینئرآرٹسٹ یارمحمدکا لکھا ہوا سٹیج ڈرامہ ’بیوی ہوتوایسی‘ میں خاندانی مسائل کومزاحیہ اندازمیںپیش کیا گیا

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:18

آرٹس کونسل میں جاری ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) آرٹس کونسل میں جاری ڈرامہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز سینئر آرٹسٹ یار محمد کا لکھا ہوا سٹیج ڈرامہ ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں خاندانی مسائل کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھیل کی ہدایات خاورایوب نے دی تھیں جس کے فنکاروں میں حمیدبابر،شگفتہ خان،یارمحمد،شگفتہ قریشی،خاورایوب،نعیم ببا،بابرعباس،عمران رشدی،ثوبیہ سلیم اورزریاب خان شامل تھے۔پشتوفلموں کے معروف اداکارجہانگیرخان مہمان خصوصی تھے۔کھیل میںبتایا گیا کہ غلط فہمیوں کی وجہ سے گھریلوتنازعات جنم لیتے ہیں۔ڈرامہ دیکھنے کیلئے کونسل کا اڈیٹوریم لوگوں سے کچھا کھچ بھراہواتھا۔

وقت اشاعت : 01/12/2018 - 12:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :