جگن کاظم کے پی ٹی وی ہوم پر مارننگ شو کے ایک ہزار پانچ سو پندرہ شو مکمل ہوگئے

شو کی ساری خوبصورتی اسکی سادگی میں ہے ،کامیابی کریڈٹ تمام ٹیم کو جاتاہے ‘معروف اداکارہ

منگل 12 مارچ 2019 13:13

جگن کاظم کے پی ٹی وی ہوم پر مارننگ شو کے ایک ہزار پانچ سو پندرہ شو مکمل ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) معروف اداکارہ جگن کاظم کے پی ٹی وی ہوم پر مارننگ شو کے ایک ہزار پانچ سو پندرہ شو مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی کی خوبر و اداکارہ اور پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کا آج ایک ہزار پانچ سو 15ہواں شو آن ایئر ہوگیا ۔اس موقع پر جگن کاظم کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ مجھے چار سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے کہ میں پی ٹی وی کے مارننگ شو جگن ود کاظم کے فرائض سرانجام دے رہی ہوں اور یہ شو بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے اور عوامی حلقوں میں اس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

اس شو میں پروڈیوسر قیصر شریف اور ایم ڈی پی ٹی وی کا بڑ سپورٹنگ رول رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ شو دیگر ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کی نسبت منفرد نوعیت کا ہے ،اس میں کوئی شادی کے پروگرام نہیں رکھے جاتے بلکہ لوگوں کو انٹر ٹیمنٹ کرنے کے ساتھ ان کو مختلف حوالوں سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ملک کے نئے ٹیلیٹ کر پرموٹ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جگن کاظم نے کہاکہ میر ے شو میں کوئی گلیمرس والی بات نہیں اور میں خود بھی سادگی پسند ہوں ،صرف ٹی وی کیمرے کیلئے میک اپ کا استعمال کرتی ہوں اور میر ے شو میں جو بھی ماہرین شریک ہوتے ہیں وہ اپنے مختلف مشوروں سے عوام میں آگاہی بیدا رکرتے ہیں اور یہ کام صرف پی ٹی وی کے مارننگ شو کے ذریعے ہی ہورہا ہے جبکہ ملک بھر کے نوجوان جن کے پاس کوئی اور پلیٹ فارم نہیں ان کو مارننگ شو کے ذریعے متعارف کروایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ شو کی ساری خوبصورتی اس کی سادگی میں ہے ،اس پروگرام کی کامیابی کریڈٹ تمام ٹیم کو جاتاہے جس میں پرودیوسر سے لیکر کیمرہ مین اور ٹیکنیشن سمیت تمام سٹاف شامل ہے اور میں ان سب کی مشکورہوں کہ شو کو کامیاب بنانے کیلئے ان سب نے میری بھرپو ر معاونت کی ۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 13:13:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :