دین کسی بھی انسان کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا، عثمان بٹ کا مہوش حیات کے آئٹم نمبر پرتنقید کرنے والوں کو جواب

پیر 24 جون 2019 12:36

دین کسی بھی انسان کی دل آزاری کی اجازت نہیں دیتا، عثمان بٹ کا مہوش حیات کے آئٹم نمبر پرتنقید کرنے والوں کو جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) اداکار عثمان خالد بٹ اداکارہ مہوش حیات کی حمایت پر بول پڑے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مہوش حیات کوفلم ’’باجی ‘‘ کا آئٹم نمبر ’’گینگسٹر گڑیا‘‘ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے جس پر اداکار عثمان خالد بٹ نے ان کی حمایت سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنقید یا رائے مہذب ہوکر بھی دی جاسکتی ہے اور مہوش حیات نے ایسا کوئی برا کام نہیں کیا ہے جس پر ان کے بد تمیزی اور بد تہذیبی کے ساتھ بات کی جائے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط کمینٹس کرنے والے پہلے اپنی زبان کو صاف کریں اور پھر دین کا درس دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو آپ کا دین اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی بھی انسان کی اس طرح دل آزاری کریں۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 12:36:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :