والدین کو بیٹیوں کوخود پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا سکھانا چاہئے، صبا قمر

بدھ 24 جولائی 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) اداکارہ صباقمر نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی بیٹیوں کو اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا سکھانا چاہئے۔

(جاری ہے)

صباقمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ہمارے معاشرے میں کسی بھی لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے اس بات کی نصیحت کی جاتی ہے کہ ظلم کے باوجود بھی گھر بسائے جو سراسر غلط ہے لیکن اب انہیں اس بات کی خوشی ہوتی ہے کہ خواتین میں اپنی عزت نفس کے لئے آواز اٹھانے کا شعور جاگ رہا ہے جو کہ اچھی تبدیلی ہے۔

وقت اشاعت : 24/07/2019 - 10:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :