کینسر سے لڑنے والے ہی اصل ہیرو ہیں، شہریار منور

پیر 23 ستمبر 2019 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء)نامور پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیا۔فلمہومن جہاںاورپرے ہٹ لومیں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامورپاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور انہیں زندگی کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

(جاری ہے)

شہریار منور نے کینسر میں مبتلا بہادر بچوں سے ملاقات کے اس خوشگوار تجربے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا اور کہا میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔اداکار نے کہا مجھے ان ننھے جنگجوں کی امید، طاقت اور مثبت سوچ نے بے حد متاثر کیا ہے۔ یہ ننھے بہادر بچے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے مسلسل اپنی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر کا مہینہ بچوں میں کینسر کی بیماری کی آگاہی کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہے، لہذا شہریار منور نے اس ماہ بچوں میں کینسر سے آگاہی کے متعلق شعور اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا اور کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 21:57:45