بیا خان کے’’ٹک ٹاک‘‘کا پوسٹر ریلیز،ویڈیو اگلے ہفتے سوشل میڈیا پرریلیز کیا جائیگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:05

بیا خان کے’’ٹک ٹاک‘‘کا پوسٹر ریلیز،ویڈیو اگلے ہفتے سوشل میڈیا پرریلیز کیا جائیگا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) معروف اداکارہ و ماڈل بیا خان کے نئے ویڈیو سونگ’’ٹک ٹاک‘‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا جبکہ ویڈیو اگلے ہفتے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔آن لائن کے مطابق اس گانے کو گلوکار شازی علی نے گایا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن قیصر غوری نے دی ہے اس گانے کا میوزک ،کمپوزیشن اور شاعری سید علی شاہ کی لکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بیا خان کے ساتھ ماڈل حارث علی نے بھی پرفارم کیا ہے ایک ملاقات کے دوران بیا خان نے بتایاکہ اس گانے کی پبلسٹی مہم پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے جبکہ باقاعدہ طور پر اس کا پوسٹر اب ریلیز کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں بیا خان نے کہاکہ یہ ویڈیو آجکل کی نئی نسل کے لیئے تیار کیا گیا ہے جو سوشل ایکٹیویٹیز میں زیادہ ان رہتے ہیں ان میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک استعمال کی جارہی ہے اس لیئے ہم نے گانے کا ٹائیٹل بھی’’ٹک ٹاک‘‘ رکھا ہے۔بیا خان نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو بیحد پسند کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 21:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :