گولڈن گرل نازیہ حسن کا 48 واں یوم پیدائش منایا گیا

بدھ 3 اپریل 2013 13:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3اپریل 2013ء)پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کرنے والی گولڈن گرل نازیہ حسن کا گزشتہ روز48واں یوم پیدائش ہے۔

(جاری ہے)

دل موہ لینے والی سریلی آواز اور پریوں جیسا حسن رکھنے والی گلوکارہ نازیہ حسن تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں،نازیہ حسن نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسی کی دہائی میں 15 برس کی عمر میں بھارتی فلم قربانی میں سدا بہار گیت\' آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے \' گا کر کیا۔

بلبل ایشیا کا لقب پانے والی پاپ میوزک کی بانی گلوکارہ نازیہ حسن نے اپنے چھوٹے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ پاکستان میں جدید پاپ موسیقی کی بنیاد رکھی۔ تیرہ اگست دوہزار کو لندن کے ایک ہسپتال میں نازیہ حسن صرف پینتیس برس کی عمر میں پیھپڑوں کے کنیسر میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2013 - 13:46:28

Rlated Stars :