مناہل خان نے ’جو تو چاہے‘ میں سب کے چھکے چھڑا دئیے، پرفارمنس پر شائقین کی داد

ہفتہ 14 دسمبر 2019 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء)معروف اسٹیج پرفارمر مناہل خان نے ’’جوتوچاہے‘‘ میں سب کے چھکے چھڑا دئیے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مناہل خان ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے’’جو تو چاہے‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد پسند کیا جارہاہے گذشتہ روز بھی ا ن کی پرفارمنس پر ہال میں کافی دیر تک تالیاں گونجتی رہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مناہل خان نے بتایاکہ میرے ساتھ اور بھی معروف اداکارائیں کام کررہی ہیں ان میں اپنا کام منوانا بہت مشکل تھا مگر میں مشکور ہوں پرستاروں کی کہ انہوں نے میری پرفارمنس کو پسند کیا۔مناہل خان نے کہاکہ اپنے ہر ڈرامے میں کچھ اچھا اور سب سے ہٹ کر کرنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ اگر پرستاروں کو آپکی پرفارمنس نہیں بھائی تو اگلے ڈرامے سے آپ کٹ ہوجائینگی اس لیئے اپنا بھرم رکھنے کے لیئے اچھی پرفارمنس ضروری ہے۔مناہل خان نے مذید کہاکہ ’جو تو چاہے‘‘ ہائوس فل جارہاہے اور اس میں تمام اداکارائوں کی پرفارمنس بہت اچھی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 14:34:58