آئرن مین تھری کی ہالی ووڈ باکس آفس پر اجارہ داری برقرار

پیر 13 مئی 2013 14:36

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مئی 2013ء) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم آئرن مین تھری کی باکس آفس پر اجارہ داری دوسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں پچانوے کروڑ ڈالر کا بزنس کر ڈالا۔آئرن مین تھری میں رابرٹ ڈاوٴنی جونئیر اس بار بھی دشمنوں کے خلاف بھر پور ایکشن میں نظر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم امریکا سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

آئرن مین تھری دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ فلم نے امریکا سمیت دنیا بھر میں پچانوے کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم سمیٹ لی ہے۔ باکس آفس پر دوسری پوزیشن۔ گریٹ گیٹس بائی کے پاس ہے۔گریٹ گیٹس بائی میں مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے۔ اور اس نے اب تک دنیا بھر میں چھیاسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2013 - 14:36:26

Rlated Stars :