اداکاری میرے جینز میں شامل ہے ، کرینہ کپور

منگل 14 مئی 2013 13:48

ٍممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مئی 2013ء)بالی ووڈ ادکارہ کرینہ کپور نے کہاہے کہ اداکاری ان کی جینز میں شامل ہے ، وہ اداکاری کرنے والی اپنے خاندان کی چوتھی پشت میں سے ہیں۔کرینہ کا خاندان 85 برس سے اداکاری سے وابستہ ہے۔کرینہ کے پرداد پریتھ ویراج کپورخاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے 1928 میں شوبز میں قدم رکھا، پریتھ ویراج کے بعد ان کے بیٹوں راج کپور، شامی کپور اور ششی کپورنیاس کام کو جاری رکھا جبکہ ششی کپور کی بیوی جینیفر خاندان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے فلم میں کام کیا۔

بعدازاں راج کپور کے تین بیٹوں رندھیر کپور، رشی کپور اور راجیو کپور نے کیمرے کا سامنا کیا۔چوتھی پشت میں رندھیر کپور اور ببیتا کی بیٹی کرشما نیاپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھایا، اس کے بعد کرینہ بہن کے نقش قدم پر چل پڑی۔

(جاری ہے)

فلم سے وابستگی کے بارے میں کرینہ کپورنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ادکاری ان کے جینز کا حصہ ہے، میری بہن کپور فیملی کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور میرے لئے بھی راہ ہموار کی۔

بیتے دنوں کی بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کرشمہ کے رہتی ، انہوں نے 1990 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اورآگے بڑھتی چلی گئی۔جب میں چھوٹی تھی تو لولو(کرشمہ ) کے ساتھ سیٹ پر جاتی اس طرح میں فلم انڈسٹری کے قریب ہوتی گئی۔کرینہ کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں میں نے 13 سال مکمل کئے اور فلم اجنبی، اعتراض اور تھری ایڈیٹ سمیت 45 سے زائد فلموں کا حصہ رہی۔
وقت اشاعت : 14/05/2013 - 13:48:09

Rlated Stars :